قربان علی (مرحوم)
اس ادارے کے سرپرست، جناب قربان علی نے 1980ء میں غریبوں اور ناداروں کو تعلیم دینے کا بیڑا اٹھایا اور تب سے وہ اپنے اس مشن میں کامیاب رہے ہیں۔
ان کی قیادت اور انتظامی صلاحیتوں کے تحت یہ سکول لاہور کے بہترین اسکولوں میں شمار ہونے لگا۔ ان کا یہ پختہ یقین کہ لڑکیوں کی تعلیم بہتر خاندانی زندگی کا باعث بنتی ہے، ان خاندانوں میں دیکھا جا سکتا ہے جو اس ادارے سے مستفید ہوئے ہیں۔ وہ شاندار کارناموں کے حامل ایک ایسے انسان تھے جنہوں نے اپنی زندگی دوسروں کے لیے وقف کر دی۔انہوں نے 1993ء میں اس ادارے کو “قربان اینڈ ثریا ایجوکیشنل فاؤنڈیشن” میں تبدیل کر دیا اور اپنے تمام اثاثے اس فاؤنڈیشن کے نام کر دیے۔ اس وقت سے یہ اسکول اور کالج اسی فاؤنڈیشن کے تحت چل رہے ہیں۔ افسوس کہ وہ 2018ء میں اس فانی دنیا سے کوچ کر گئے، لیکن ان کا مشن اور جذبہ ان کے نام ‘قربان’ (جس کا مطلب قربانی ہے) کی طرح زندہ ہے۔ اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین
(ثریا قربان( فاؤنڈیشن کی سرپرست
OUR VISION Knowledge is power: To create a better life through life-long learning
عابدہ قربان
عابدہ قربان، جناب قربان علی کی صاحبزادی ہیں جو 2002ء میں انگلینڈ سے مستقل رہائش کے لیے پاکستان آئے تھے، اور تب سے اس ادارے کے منتظم (ایڈمنسٹریٹر) کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ وہ قربان اینڈ ثریا ایجوکیشنل فاؤندیشن کی ٹرسٹی بھی ہیں اور ان کی فلاحی خدمات ان کے ادارے کی حدود سے آگے تک پھیلی ہوئی ہیں۔ ان کے اساتذہ کی تربیت کے ماڈل کی وجہ سے پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ آئی ای آر (IER) نے 2006ء سے اپنے زیرِ تربیت اساتذ جنہیں ٹرینی کہا جاتا ہے، کو تربیت کے لیے ان کے ادارے میں بھیجنا شروع کیا۔ انہوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہت سے تحقیقی مقالے پیش کیے ہیں، جن میں سے اکثر خواتین کے مسائل اور تعلیم سے متعلق ان کی تحقیق پر مبنی ہیں۔ انہوں نے ستمبر 2004ء میں جنیوا میں ہونے والی IBE کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی بھی کی۔ اساتذہ کے لیے انہوں نے جو کتب تیار کی ہیں وہ سب کے لیے تحریک کا ایک عظیم ذریعہ ہیں اور محکمہ تعلیم پنجاب نے ان کی کاوش کی تعریف کی ہے۔ وہ 2014ء میں اپنے والد کی ناساز طبعیت کے باعث واپس برطانیہ منتقل ہو گئیں لیکن وہ پاکستان میں تدریس اور تربیت کے لیے کافی وقت صرف کرتی ہیں۔
عابدہ قربان کا والدین کے لیے پیغام
سکول کے فاؤنڈرکی ہسٹری اور جدوجہد

قربان علی (مرحوم) - بانی اور سرپرست

قربان اینڈ ثریا ایجوکیشنل فاؤنڈیشن
ہم انتہائی فخر کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہیں کہ قربان اینڈ ثریا ایجوکیشنل فاؤنڈیشن اب ورلڈ ایسوسی ایشن آف این جی اوز (WANGO) کا باقاعدہ رکن بن چکا ہے۔














