Skip to content

History of Qurban Degree College

مسز ناہید نعیم

پرنسپل قربان ڈگری کالج فار ویمن

۔ 1980میں فاؤنڈیشن نے چند کمروں کی  عمارت سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا مگر اب ادارے کے سرپرست سر قُربان ، میڈم ثریا قربان اور ایڈمنسٹریٹر میڈم عابدہ محمود کی انتھک کوششوں سے ایک وسیع اور شاندار عمارت کی شکل اختیار کر چکا ہے۔اس ادارے کا آغاز نرسری سےلیکر میٹرک تک قربان گرلزہائی سکول کے طور پر ہوا۔ 1990 میں جب ادارے کے پہلے بیچ نے میٹرک کیا تو والدین نے    پُر زور اصرار     کیا کہ بچیوں کیلئے کالج بنا دیا جائے ۔1999 میں  پنجاب یونیورسٹی سے الحاق کے بعد اس ادارے کو با قاعدہ  ڈگری کالج کا درجہ دے دیا گیا  اور بی اے کی کلاسز کا آغاز ہوا۔2000 میں  ایم اے انگلش ،ایم اے اکنامکس ، ایم اے پولیٹیکل سائنس، ایم اے اُردو   اور ایم اے اسلامیات    کی کلاسز کا آغازکیا گیا ۔2001 میں آئی سی ایس  کی کلاسز           کا آغاز کیا گیا ۔2002 میں بی ایس سی کی کلاسز  شروع کی گئیں ۔ جو کہ  کمپیوٹر، شماریات، ریاضی اور معاشیات کے مضامین  کےcombinationسے شروع کی گئیں ۔2005 میں  ایف ایس سی اور آئی کام کی کلاسز شروع کی گئیں۔2010 میں طالبات کو کاروباری تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے  بی کام  کی کلاسز شروع کی گئیں۔2016 میں  پنجاب  یونیورسٹی کی جانب سے بی اے  بی ایس سی کی کلاسز کو سالانہ نظام میں تبدیل  کر دیا گیا ۔2020 میں  پنجاب  یونیورسٹی کی جانب سے بی اے اور بی ایس سی کو اے ڈی اے اور اے ڈی ایس کا  نام دے دیا گیا ۔2024 میں ایچ ۔ای ۔سی کی ہدایات پر اے ۔ڈی۔اے اور اے ۔ڈی۔ایس کو اے ۔ڈی ۔پی کا نام دے دیا گیا  اور اسے چار سمسٹر میں تقسیم کر دیا گیا ۔ قربان  کالج میں اے ڈی پی   کمپیوٹر  سائنس ، اے ڈی پی    ایلیمنٹری ایجوکیشن  اور اے ڈی پی    اسلامیات شروع کیے گئے۔ کالج نے ہمیشہ ایف اے، آئی سی ایس، آئی کام، ایف ایس سی اور اے ڈی پی  میں شاندار نتائج پیش کیے  ہیں۔ایک طرف  یہ غیر معمولی نتائج پرنسپل صاحبہ کی انتھک محنت اور مخلص وپُر عزم فیکلٹی ممبرز کی لگن کے باعث ممکن ہوئے۔ جبکہ دوسری طرف نظم و ضبط   جو اس کالج کے تعلیمی ماحول کا لازمی حصہ بن چکا ہے ، نے بھی نتائج کے حصول میں اہم کردار کیا ہے ۔ طالبات کو تعلیمی سرگرمیوں  سے منسلک رکھنے  اور ان کی تعلیمی  پیش رفت  جانچنے کے لیے ہفتہ وار  اور ماہانہ ٹیسٹ باقاعدگی سے لیے جاتے ہیں ۔ اور ان  کا باقاعدہ ریکارڈ محفوظ  رکھا جاتا ہے۔ امتحانات  کے بعد والدین اور اساتذہ  کی میٹنگ  منعقد کی جاتی ہے  تاکہ ان معاملات کو ڈسکس کیا جا سکے  جہاں بہتری کی ضرورت  ہے۔ کلاسز میں طالبات کی باقاعدہ حاضری کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ طالبات کو لائبریری کے باقاعدہ استعمال اور استفادہ کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے ۔ کالج کی لائبریری طالبات میں علم  کی اہمیت اور شعور اُجاگرکرنے  میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے ۔ لائبریری میں مختلف موضوعات پر  نو ہزار سے زائد کتب موجود ہیں  اور ہر سال کتب کے ذخیرے میں اضافہ  کیا جاتا ہے۔ طالبات کے رحجان کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف مائل کرنے کے لیے ہم نصابی سرگرمیوں کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے ۔ ان سرگرمیوں کا مقصد طالبات میں خوداعتمادی پیدا کرنا اور اسے فروغ دینا ہے ۔ فرسٹ ایڈ ٹریننگ ، فاطمید کے بلڈ کیمپ، کیرئیر کاؤنسلنگ ، مقابلہ تقاریر ، مضمون نویسی ،نظم نویسی کے مقابلے ، مقابلۂ قرأت ونعت ، مقابلۂ کلامِ اقبال ، کارڈ میکنگ  ،ملئ نغموں اور ٹیبلوز کے مقابلے ، مقابلۂ خانہ داری  اور ہینڈی کرافٹس  ہم نصابی سر گرمیوں  کی چند مثالیں ہیں جو طالبات کےvision کو وسیع کرنے  اور ان کی ذہنی وابستگی ، بین المذاہب رواداری، سماجی خدمت  اور حب الوطنی کے جذبات پیدا کرنے کے لئے منعقد  کی جاتی ہیں ۔ ہماری طالبات نہ صرف کالج کی سرگرمیوں میں حصہ  لیتی ہیں بلکہ دیگر کالجز میں منعقد کردہ مقابلوں میں بھی حصہ لیتی ہیں اور انعامات  اورcertificatesجیتتی ہیں۔ کالج میں نظریہ پاکستان کاؤنسل اور گرل گائیڈ کاؤنسل قائم  کی گئی ہیں۔  قومی اور بین الاقوامی دنوں کی مناسبت  سے پروگرام منعقد    کئے جاتے ہیں ۔ انتظامیہ اور طالبات کے مابین مؤثر رابطے کے لیے اسٹوڈنٹ کاؤنسل بھی قائم کی گئی ہے۔ ہماری شاندار کامیابیوں کا  طویل  سفرہے  جو  مسلس جاری ہے ۔1992

 میں کالج کی لیکچرر ثمینہ امیر نے کالج میگزین “چراغ” کا  آغاز کیا 1993  میں سر قربان علی نے ادارے کو اللہ کے نام پر چلانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا اور سے ٹرسٹ میں   بدیل کر دیا۔ادارےکے انتطام کے لیے 16 رکنی گورننگ باڈی تشکیل دی گئی

2004ء میں میگزین کمیٹی تشکیل دی گئی اور اس کے انگریزی اور اُردو سیکشن کے ایڈیٹر کالج سیکشن سے لیے گئے۔ اس وقت مسز مشارفہ عنصرانگلش اور مس مسرت  ریحانہ   اردوكی ایڈیٹرز ہیں۔ میڈم صائمہ خلیل میگزین    چراغ کی چیف ایڈیٹر ہیں ۔2005 میں ادارے کا پہلا،2008     میں دوسرا ، 2011  میں تیسرا2015 , میں  چوتھا  ،2018   میں پانچواں  ,  2022 میں چھٹا  اور 2026  میں ساتواں  کانووکیشن منعقد ہوا۔2005 میں ہمارے کالج کی ایک ہونہار طالبہ رابعہ اشرف نے ایم اے انگلش میں پنجاب یونیورسٹی سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر  گولڈ میڈل حاصل کیا۔2006        میں کالج کی ایک اور ہونہار طالبہ ، ماریہ زاہد نے لاہور کالج یونیورسٹی میں منعقدہ تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔2006     اور2007  میں کالج کی لیکچرار  مس تنویر فاطمہ کو بہترین presentationپر INTEL   کی جانب سے  ایوارڈزدیے گیے ۔2012  میں  ثمرین انور اور ذوالعترت بتول نے صوبائی سطح پر انگریزی اور اردو تقریری مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔2013      میں قربان ڈگری کالج  نے بی اے  اور بی ایس سی کے       یونیورسٹی        کے    امتحانات میں مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی ۔2014       میں دوبارہ قربان ڈگری کالج  نے بی اے  اور بی ایس سی کے یونیورسٹی        کے       امتحانات میں مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔2015  میں ایك بار پھر قربان ڈگری کالج  نے بی اے  اور بی ایس سی کے یونیورسٹی        کے     امتحانات میں مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہماری   طالبہ رابعہ عاشق نے نہ صرف  اولمپکس میں 100 اور 200 میٹر ریس میں ایتھلیٹ کی حیثیت سے  حصہ لیاِ بلکہ ایشین گیمز ، سارک گیمز اور رننگ  اور سائیکلنگ کے متعدد قومی و بین الاقوامی مقابلوں میں بھی شرکت کی ۔2015       میں  کالج کی ایک اور ہونہار طالبہ دُرِ ثمین نے تھائی لینڈ میں    منعقدہ       جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کی اور  کانسی کا تمغہ جیتا۔2015     میں کالج نے اپنا سلور جوبلی سال منایا ۔  2016  میں  اپنی روایات بر قرار رکھتے ہوئے قربان ڈگری کالج  نے ایک بار پھر  لاہور  میں بی اے اور بی ایس سی کے یونیورسٹی        کے     امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔   2017  اور2018   میں  بھی قربان ڈگری  کالج نے بی اے  اور بی ایس سی  کے یونیورسٹی        کے     امتحانات  میں تیسری پوزیشن  حاصل کی ۔ تمام نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں ، شاندار تعلیمی ماحول  ، اخلاقی تربیت  اور مثبت مسابقانہ ماحول کے نتیجے  میں قربان ڈگری کالج نے ایسی طالبات پیدا کی ہیں  جو بطور اساتذہ ، لیکچرارز ، ڈاکٹرز، انجینئرز ، وكلاء، ججز اور سماجی کارکنان وغیرہ کی حیثیت سے معاشرے کی خدمت کر رہی ہیں ۔ اُمید ہے کہ مستقبل میں بھی اس ادارے کی طالبات اس ادارے ،قوم اور ملک کا نام روشن کرتی رہیں گی ۔  انشأاللہ قربان ڈگری کالج مستقبل میں بھی معاشرے کو اعلی تعلیم یافتہ خواتین  فراہم کرتا رہے گا۔

       پرنسپل مسز ناہید نعیم کاتعارف

محترمہ میڈم  ناہید نعیم 1999 سے قربان ڈگری کالج  برائے خواتین کی  پرنسپل ہیں۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اسلامیات اور بی ایڈ اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ایم ایڈ کیا۔ 1991 میں لیکچرار کے طور پر کالج جوائن کیا۔ جنوری 1999 سے نومبر 2002 تک گورننگ باڈی میں گورنر کی حیثیت سے کالج کی نمائیندگی کی۔ بعد ازاں 2006 میں ٹرسٹ کی ایڈیشنل ایڈمنسٹریٹرمقرر کیا گیا  ۔ انہیں ٹرسٹ کی بلڈنگ کا چارج بھی  دے دیا گیا۔انہوں نے ٹرسٹ کی صدر کے طور پر گورننگ باڈی  میں  مئی    2007 سے     اپریل  2012   تک کام کیا۔ وہ میگزین “چراغ” کی سپروائزر بھی ہیں۔ ایڈمنسٹریٹرمقرر کیا گیا  ۔ انہیں ٹرسٹ کی بلڈنگ کا چارج بھی  دے دیا گیا۔انہوں نے ٹرسٹ کی صدر کے طور پر گورننگ باڈی  میں  مئی    2007 سے                      اپریل  2012   تک کام کیا۔ وہ میگزین “چراغ” کی سپروائزر بھی ہیں۔ 2006         اور2007   میں   ادارے  میں کمپیوٹر skills کو فروغ دینے کے لیے INTEL کی جانب سےانہیں “پرنسپل آف دی ایئر” كا ایوارڈ دیا گیا۔انہیں جدید تعلیمی  تکنیک اور طریقہ تدریس میں گہری دلچسپی  ہے۔  وہ پاکستان ایجوکیشن  واچ کی ممبر ہیں۔ان کی شخصیت اس قدر متحرک ہے کہ وہ اپنے تمام اسٹاف ممبران اور طالبات میں محنت اور لگن کا جذبہ پیدا کرتی ہیں۔یہ ان کی انتھک کوششوں  کا ہی نتیجہ تھا کہ                1999 میں کالج کو ڈگری کالج کا درجہ حاصل ہوا۔  اسکے بعد بھی اس کی ترقی کا سفر جاری ہے۔ بعد ازاں ایف ایس سی ، آئی سی ایس ، جنرل سائنس ، آئی کام ، بی کام کی کلاسز بھی شروع کی گئیں۔ ان کے نزدیک تعلیم کا مقصد  معاشرے کو ایسی تعلیم       یافتہ خواتین فراہم کرنا  ہےجو اپنی  ذمہ داریاں بہتر ین طریقے سے سر انجام دے کر معاشرے میں  مثبت  اور مثالی تبدیلیاں لا سکیں ۔ وہ لڑکیوں کی تعلیم پر خاص  زور دیتی ہیں ۔ اسکے  ساتھ ساتھ یہ  سمجھتی ہیں کہ تعلیم کے ساتھ  اخلاقی  اور روحانی تربیت نہایت اہم ہے ۔ ان کے نزدیک تعلیم کا مقصد محض ڈگری ہولڈر ز تیار کرنا نہیں   بلکہ ایسی تربیت یافتہ خواتین پیدا کرنا ہے  جو اچھے  کردار کی حامل ہوں  اور معاشرے میں اپنی ذمہ داریاں دیانت داری سے ادا کریں ۔ ُانہوں نے اپنی سابق  طالبات  سے رابطہ برقرار رکھنے کے لیے   “Old Student  Association”  قائم کی ہے ۔ یہ وہ طالبات ہیں جو یہاں سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد  مختلف شعبوں میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں ۔ وہ اپنی طالبات کی کامیا بیوں پر دل کی گہرائیوں سے خوش ہوتی ہیں اور انہیں اپنی بیٹیوں کی طرح عزیز سمجھتی ہیں اور انکی کامیابیوں کی خواہش مند رہتی ہیں۔ انہیں طالبات کی نفسیات کا گہرا علم حاصل ہے ۔ وہ اپنی سٹاف ممبرز اور طالبات میں  اسلام سے محبت اور حب الوطنی کے جذبے کو اُجاگر  کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں ۔ ان کی قابلیت اور لگن  انہیں کالج کی تمام سرگرمیوں ، خواہ وہ نصابی ہوں یا ہم نصابی  ان پر گرفت دیتی ہے ۔  انکی رہنمائی میں اساتذہ ہرسال انٹر میڈیٹ اور ڈگر ی کلاسز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں  ۔ ان کا مقصد اعلی کردار کی حامل ،اچھی تعلیم یافتہ خواتین کی مدد سے معاشرے میں ایک انقلاب برپا کرنا ہے ۔